یمن میں صدرعلی عبداللہ صالح کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور تشدد کے تازہ واقعات میں سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے تین مظاہرین جاں بحق۔

یمن کے جنوبی شہرطیز میں ہزاروں مظاہرین صدرعلی عبداللہ صالح کے خلاف احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سیکورٹی فورسز نے اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ واٹرکینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے تین افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔ مظاہرے میں شریک بعض افراد نے اپنے کپڑوں پرگھر کے ٹیلی فون نمبر بھی لکھ رکھے تھے تاکہ مرنے کے بعد لاش کی شناخت میں آسانی ہوسکے۔ واضح رہے کہ یمن میں صدرعلی عبدااللہ صالح کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے جاری مظاہروں میں اب تک ایک سو چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن