لاہورہائیکورٹ نےچین سےسستی بجلی حاصل کرنے کی درخواست پرچیئرمین واپڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

مقامی وکیل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیارکیا تھا کہ چین نے پاکستان کو پانچ سو روپے فی گھر اور تین ہزار روپے فی کارخانہ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کررکھی ہے۔لہذا عدالت حکومت کو ہدایت جاری کرے کہ اس پیشکش کو منظورکرتے ہوئے چین سے معاہدہ کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے دلائل سننے کے بعد درخواست سماعت کے لیے قبول کرلی ۔ عدالت نےچیئرمین واپڈا سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعنیہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے

ای پیپر دی نیشن