غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت نے یہ مشقیں پاکستانی سرحد پر راجستھان کے علاقے میں شروع کی ہیں۔ بھارتی فوج کے ترجمان ایس ڈی گوسوامی نے میڈیا کو بریفننگ دی ہے کہ ویجائی بھاوا کے کوڈ سے یہ جنگی مشقیں چھ روز تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان مشقوں میں جدید ترین بھارتی اسلحے کی نمائش کی جائے گی اوران مشقوں میں بیس ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ چھ سال کے دوران پاکستانی سرحد کے قریب دس جنگی مشقیں کی ہیں۔