ملکی آبی ذخائرمیں پانی کے اضافے کے باعث بجلی کی ہائیڈرل پیداوارمیں اضافہ، شارٹ فال کم ہو کر دو ہزار آٹھ سو نوے میگا واٹ ہوگیا ۔

May 10, 2011 | 15:42

سفیر یاؤ جنگ
پیپکو ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کی پیداواربارہ ہزارآٹھ سو ساٹھ میگا واٹ ہے جبکہ طلب پندرہ ہزارسات سو پچاس میگا واٹ ہوگئی ہے۔ کے ای ایس سی کو سات سو تیس میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ہائیڈرل سے چار ہزار پانچ سو چارمیگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔ تھرمل سے ایک ہزارچھ سو پینسٹھ اورآئی پی پیز سے چھ ہزارچھ سوپچیس میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ آر پی پیزسے سے چھیاسٹھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔ بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باعث شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
مزیدخبریں