کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرتیزی محدود ہوگئی تاہم انرجی سیکٹر کی سپورٹ نے ہنڈرڈ انڈیکس کو ایک بار پھر بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں مدد دے دی۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز محدود تیزی سے ہوا تاہم غیرملکی سرمایہ کاری نے تیزی کی شدت میں نمایاں اضافہ کر دیا۔ او جی ڈی سی ایل، پی ایس او، پاکستان آئل فیلڈ سمیت انرجی سیکٹر کے دیگر سکرپٹس اور انشورنس سیکٹر میں سپورٹ کی مدد سے ہنڈرڈ انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزارپوائنٹس کی سطح بھی عبورکرنے میں کامیاب رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر محدود تیزی کی وجہ سے انڈیکس میں اناسی پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور وہ بارہ ہزار بارہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ ننانوے لاکھ شیئرز رہا، حجم کے اعتبارسے لوٹے پاکستان پی ٹی اے ایک کروڑ سترہ لاکھ شئیرز کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہی۔ کاروبار کے اختتام تک ایک سو اڑتیس کمپنیوں کے شیئرز گرین جبکہ ایک سو تئیس کمپنیوں کے شیئرز منفی نمبرز میں بند ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن