”امریکی آپریشن: جنرل کیانی کو سب سے پہلے ایٹمی اثاثوں کی فکر ہوئی“

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے سن کر جنرل کیانی کو سب سے پہلے ایٹمی تنصیبات کا خیال آیا تھا۔ اخبار کے مطابق جب جنرل کیانی کو رات ایک بجے بتایا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر ایبٹ آباد میں کریشن ہوا ہے تو وہ اس وقت اپنی رہائش کی سٹڈی میں تھے۔ جنرل کیانی نے فوراً اندازہ کر لیا کہ ہیلی کاپٹر غیر ملکی تھا کیونکہ رات کو پاکستانی ہیلی کاپٹر کم ہی پرواز کرتے ہیں اور سب سے پہلے انہیں پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے فکرمندی لاحق ہوئی۔ اخبار کے مطابق ان میں سے ایک نیوکلیئر سائٹ ایبٹ آباد سے چند کلومیٹر دور ہے۔ جنرل کیانی نے ایئر چیف کو دو ایف سولہ طیارے اڑانے کے لئے کہا تاہم ہیلی کاپٹر اس وقت تک جا چکے تھے۔ بعدازاں ایڈمرل مائیک مولن نے جنرل کیانی کو آپریشن کے بارے میں بتایا۔
کیانی / ایٹمی

ای پیپر دی نیشن