زرداری اور کیانی میں ایٹمی ہتھےاروں کے استعمال پر اختلافات ہیں: امریکی مراسلہ

May 10, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (مانیٹرنگ نیوز) اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان سے متعلق خفیہ امریکی مراسلوں کی اشاعت میں تیزی آگئی ہے۔ ایک خفیہ مراسلے سے انکشاف ہوا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان، ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر اختلافات ہیں۔ 19 فروری 2008ءکو اس وقت اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے واشنگٹن کو مراسلہ لکھا جس میں بتایا گیا کہ صدر زرداری نے 2007ءمیں بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں بیان دیا تھا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی اختیار کرےگا۔ امریکی سفیر پیٹرسن نے مراسلے میں یہ بھی لکھا کہ اگرچہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی طرف سے صدر زرداری کے اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم امریکی سفیر کے مطابق جنرل کیانی صدر زرداری کے اس بیان کی حمایت نہیں کرتے۔ امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے مراسلے میں اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ مالیاتی مسائل کے باوجود پاک آرمی سٹرٹیجک ہتھیاروں اور میزائل پروگرام کو فروغ دے رہی ہے۔ مراسلے میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ پاکستان کے سٹرٹیجک اثاثے فوج کے کنٹرول میں ہیں۔
وکی لیکس
مزیدخبریں