پاکستان نے دوسو نوے کلومیٹرتک مارکرنے والے بلیسٹک میزائل حتف تھری غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

May 10, 2012 | 14:04

سفیر یاؤ جنگ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے دوسو نوے کلومیٹرتک ایٹمی وارہیڈ لے جانے والے حتف تھری غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کا یہ تجربہ سٹرٹیجک فورس کمانڈ کی سالانہ تربیتی مشقوں کے دوران کیا گیا، چئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، ڈی جی سٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی ، کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل طارق ندیم گیلانی ،کورکمانڈر کراچی اعجاز چوہدری ،چئیرمین نیسکام عرفان برنی اوردیگر اعلی فوجی حکام نے اس تجربے کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیارہیں۔ صدراوروزیراعظم کی جانب سے کامیاب میزائل تجربے پرپاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں
مزیدخبریں