پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر پولیس کی ایک موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اس کے قریب ہی اچانک دھماکہ ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں ایک اہلکاردم توڑ گیا،بعد میں دوشدیدزخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا، ڈی ایس پی شالکوٹ سکندرترین نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ خیزمواد ریموٹ کنٹرول کے زریعے کیاگیا جسے سڑک کنارے کچرے کے ڈھیر میںچھپایا کیاگیا تھا، دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب
پشاورمیں بھی بارودی مواد کے ذریعے سيکیورٹی اہل کاروں کی گاڑی کو نشانہ بنايا گيا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق بازيدخيل ميں دھماکا سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔
پشاورمیں بھی بارودی مواد کے ذریعے سيکیورٹی اہل کاروں کی گاڑی کو نشانہ بنايا گيا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق بازيدخيل ميں دھماکا سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔