لاہورسیشن کورٹ میں وکلا گردی، وکیل نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پرسب انسپکٹرکوشدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا سر پھوڑ ڈالا۔

May 10, 2012 | 15:07

سفیر یاؤ جنگ
لاہورسیشن کورٹ میں وکیل قمر شاہد میو کی انڈسٹریل ایریا کے انویسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹر امتیاز واہلہ کے ساتھ معمولی تلخ کلامی شروع ہوگئی، جس کے بعد مشتعل وکیل نے اپنے پینتیس ساتھیوں کے ہمراہ سب انسپکٹر امتیاز کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کا سر اورکھینچا تانی میں اس کی وردی بھی پھٹ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ گذشتہ روز بھی سیشن کورٹ میں ایک اے ایس آئی وکلا کے تشدد کا نشانہ بناتھا، دوسری جانب پولیس نے تھانہ اسلام پورہ میں قمر شاہد میو، وکیل توصیف الفت، وکیل ساجد اعوان سمیت بیس وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مزیدخبریں