کراچی اسٹاک مارکیٹ، ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو تیرانوے پوائنٹس گرکرچودہ ہزارپانچ سوپوائنٹس کی سطح بھی برقرارنہ رکھ سکا۔

May 10, 2012 | 17:39

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران پچاس سے زائد پوائنٹس بڑھ کر چودہ ہزار چھ سو اکیاسی پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ ٹریڈنگ کے آغازپرہی انرجی اور بینکنگ اسکرپٹس میں شئیرزکی فروخت نے انڈیکس کو گرین زون سے نکال کر ریڈ زون میں ڈال دیا۔ اینگروفوڈ، اینگروکارپوریشن، پی ٹی سی ایل سمیت ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹرزمیں شئیرز کی نمایاں فروخت نے مارکیٹ کی مندی میں اضافہ کردیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو تیرانوے پوائنٹس کمی کے بعد چودہ ہزار چار سو بیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے سبب مجموعی کاروباری حجم چھبیس کروڑ اٹھاسی لاکھ شئیرز رہا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں پانچ کروڑ شئیرز کم ہے۔ حجم کے اعتبارسے پی ٹی سی ایل کمپنی کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرزکا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں مندی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی فروخت کے سبب کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوئی۔
مزیدخبریں