آج ارات سے بلوچستان،پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند ایک مقامات پرگرج چمک اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

May 10, 2012 | 17:43

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات سے اتوارتک شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور بالائی پنجاب، بالائی اور وسطی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور تیز ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، مکران، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش میانوالی میں پندرہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی نورپور تھل میں پڑی جہاں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں