لاہور (خصوصی رپورٹ) کشمیری سائنسدان ”پشمینا“ بکری کی کلوننگ میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق سرینگر کے اینمل بائیو ٹیکنالوجی سنٹر میں موجود کلون شدہ ”نوری“ کا وزن 6 کلوگرام ہے، تجربے کے لئے کیمیائی ادویات کے بجائے مقامی وسائل استعمال کئے گئے، کلوننگ سے پشمینا شال کی صنعت کو فروغ ملے گا۔