”ایران افغانستان پر امریکہ سے سٹرٹیجک معاہدہ ختم کرنے کیلئے دباو بڑھا رہا ہے“

نیویارک‘ واشنگٹن (نمائندہ خصوصی + ثناءنیوز) امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ایران افغانستان پر امریکہ سے سٹرٹیجک معاہدہ ختم کرنے کیلئے دباو بڑھا رہا ہے۔ افغان پارلیمنٹ کے سپیکر فضل ہادی کے حوالے سے کہا گیا ہے ایرانی سفیر نے افغان ارکان پارلیمنٹ سے کہا وہ اس معاہدے کی توثیق نہ کریں۔ ادھر اخبار کرسچن سائنس مانیٹر کے مطابق ایک سروے کے 63 فیصد امریکی نئے افغان سکیورٹی معاہدے کے خلاف ہیں جبکہ 33 فیصد نے اسے سراہا۔

ای پیپر دی نیشن