ڈی سی او لاہور سے اپیل

May 10, 2013

مراسلات

مکرمی! ضلع کچہری میں 1985ءسے لیکر 1996ءکا رجسٹریوں کا ریکارڈ عملہ کی غفلت کی وجہ سے جل گیا اب اسے درست کرانے کے لئے ایچ آر سی برانچ بنائی گئی ہے سائل درخواست لے کر وہاں جاتا ہے تو اس کے تمام کاغذات درست ہونے کے باوجود اسے دوبارہ سارا کام نئے سرے سے کرانے کا کہا جاتا ہے اور اسے نت نئے طریقوں سے تنگ کیا جاتا ہے اور تمام کام کروانے کے ریٹ مقرر ہیں محکمہ ایکسائز کے پی ٹی ون درست ہونے کے باوجود علاقہ کے پٹواری تحصیل دار کے پاس بھیجا جاتا ہے جو کوئی کام بغیر فیس لئے نہیں کرتے۔ متعلقہ افسر کے پاس جاﺅ تو وہ دوبارہ ان کے پاس بھیج دیتا ہے مہربانی فرما کر ان کے ظلم و زیادتی سے نجات دلائی جائے۔ (سائل آفاق احمد ٹمپل روڈ لاہور

مزیدخبریں