اسلام آباد (خبر نگار) صدر آصف زرداری نے بےرون ملک پاکستانےوں کو ووٹ کا حق دےنے سے متعلق انتخابی قوانےن ترمےمی آرڈےنس 2013ءپر دستخط کر دئےے ہےں۔ مےڈےا کو آرڈےننس کی تفصےلات بتاتے ہوئے نگران وزےر قانون احمر بلال صوفی نے کہا سپرےم کورٹ نے ہدایت دی تھی بےرون ملک پاکستانےوں کو ووٹ کا حق دےنے کے لئے اقدامات کئے جائےں جس کی روشنی مےں الےکشن کمشن، نادرا اور وزارت قانون نے اس کی تفصےلات اور جزےات کا جائزہ لےا جس کے بعد اےک مفصل رپورٹ تےار کی گئی جو سپرےم کورٹ مےں پےش کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا آرڈیننس کے مطابق اس کا اطلاق موجودہ الےکشن مےں نہےں ہو گا مگر اگلے الےکشنوں کے لئے ےہ اےک اہم قانون سازی ہے۔ آرڈےننس کا اطلاق الےکشن کمشن کے نوٹےفکےشن کے بعد ہو گا، ابھی تک الےکشن کمشن نے نوٹےفکےشن جاری نہےں کےا اور نہ ہی ان کا ابھی ارادہ لگتا ہے کےونکہ اس کے لئے 17 مختلف قسم کے اقدامات اٹھانے پڑےں گے، پولنگ سٹےشنوں کی نشاندھی کرنا ہو گی، ووٹروں کو 10 دن قبل اپنے ملکوں کے متعلقہ سفارتخانوں مےں رجسٹرےشن کرانا ہو گی۔ 14 دن قبل ان پولنگ سٹےشنوں کی نشاندھی کرنا ہو گی۔ اےک پراسس وضع کرنا ہو گا جس کے تحت بےرون ملک پاکستانی جو اوورسےز پاکستانےوں کے لئے جاری ہونے والے خصوصی کارڈ کے حامل ہےں انہےں رجسٹرڈ کےا جائے، رجسٹرےشن کا عمل ےہ ہے وہ ٹےلی فون کے ذرےعے ےا خود وزٹ کر کے اپنی رجسٹرےشن کرائےں۔ ان کے کوائف کو کمپےوٹر مےں درج کےا جائے گا جس کے بعد نادرا کی طرف سے تےار کئے جانے والے سوفٹ وےئر سے منسلک کردےا جائے گا۔ انہی کوائف کی بنےاد پر پولنگ سٹےشنوں کی نشاندھی کی جائے گی۔ جب ےہ تمام مراحل طے ہو جائیں گے پھر بےرون ملک مقےم پاکستانی ووٹر نادرا کے تےار کردہ سوفٹ وےئر کے ذرےعے ووٹ پول کر سکےں گے۔ این این آئی کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیوں کو 11 مئی کے عام انتخابات میں ووٹ کا حق دینا ممکن نہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیکشن کمشن کے پاس عام انتخابات کے لئے وقت انتہائی محدود رہ گیا ہے اس لئے صدارتی آرڈیننس آنے کے باوجود موجودہ انتخابات میں ووٹروں کو یہ حق دینا ممکن نہیں۔
سمندر پار پاکستانی / ووٹ