امرےکی ڈرون حملے غےر قانونی، معصوم لوگ مارے جاتے ہےں: رکن یورپی پارلیمنٹ

امرےکی ڈرون حملے غےر قانونی، معصوم لوگ مارے جاتے ہےں: رکن یورپی پارلیمنٹ

May 10, 2013

برسلز(آن لائن) ےورپےن پارلےمنٹ کو بتاےا گےا ہے کہ امرےکی ڈرون حملے غےر قانونی ہےں، اس مےں معصوم لوگ مارے جاتے ہےں اور ان سے امرےکی مفادات کو نقصان پہنچتا ہے، ان خےالات کا اظہار برسلز مےں پاکستان مےں امرےکی ڈرون حملوں کے موضوع پر ےورپی پارلےمنٹ مےں اےک سماعت کے دوران ےورپی پارلےمنٹ کے ارکان نے کےا، ےورپی پارلےمنٹ کے برطانوی رکن سجاد ترےن نے کہا کہ آج کی سماعت نے پاکستان مےں امرےکی ڈرون حملوں کے قانونی اور اخلاقی جواز بارے مزےد سوالات کو جنم دےا ہے، انہوں نے کہا کہ امرےکی ڈرون حملوں مےں ہلاکتوں سے ےہ اثرات اور بھی نماےاں ہو جاتے ہےں جب پاکستانی حکومت واضح طور پر ےہ کہتی ہے کہ ان حملوں مےں حکومت کی مرضی شامل نہےں، ےورپی ےونےن کے لئے پاکستان کے سفےر منور بھٹی نے اس موقع پر اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے ہمےشہ ان ڈرون حملوں کی مخالفت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ان حملوں کو بےن الاقوامی قوانےن کی خلاف ورزی اور پاکستان کی خودمختاری وسلامتی کے منافی سمجھتے ہےں، ےورپےن پارلےمنٹ کے اےک رکن برونس سارہ لڈفورڈ نے نشان دہی کی ہے کہ ان ڈرون حملوں کے کوئی فوائد حاصل نہےں ہوتے اور ےہ سراسر غےر قانونی ہےں، اےک بےن الاقوامی اےن جی او کے ڈپٹی ڈائرےکٹر ہےلری سٹوفےر نے بتاےا کہ امرےکہ تےن ملکوں، پاکستان، صومالےہ اور ےمن مےں ان ڈرون حملوں کا استعمال کر رہا ہے اور اب تک اےسے حملوں مےں4700 لوگ مارے گئے ہےں جن مےں شدت پسندوں کی تعداد 3,4فےصد ہے، انہوں نے کہا کہ ےورپی ےونےن کو ڈرون حملوں کے بارے مےں واضح م¶قف اپنانا ہو گا۔
ڈرون حملے

مزیدخبریں