لندن( خصوصی رپورٹ/ خالد ایچ لودھی) صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بیرون ملک بسنے والے لاکھوں تارکین وطن کو قومی انتخابات میں ووٹ کا حق دینے کے بارے میں جو صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے یہ بیرون ملک بسنے والے لاکھوں تارکین وطن کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے اب جبکہ قومی انتخابات کی پولنگ میں چند گھنٹے باقی ہیں ان انتخابا ت میں غیر ممالک میں پاکستان کے سفارتی مشیر کی طرح اس صدارتی آرڈیننس پر عملدرآمد کروا سکتے ہیں۔ وزیر قانون کی اس وضاحت کے بعدکہ اس آرڈیننس کا اطلاق آئندہ انتخابات سے ہوگا آرڈیننس کا ہنگامی اجرا اور بھی مضحکہ خیز بن گیا ہے کیونکہ ایسی صورت میں اس وقت آرڈننس جاری کرنے کی کیا ضرورت پڑ گئی تھی۔ پولنگ کے حوالے سے لندن میں پاکستان ہائی کمشن کے ترجمان منیر احمد سے جب اس بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اسلام آباد میں صدارتی ترجمان اور پاکستان الیکشن کمشن سے رابطہ قائم کیاجائے ۔ تارکین وطن کی بھاری اکثریت نے صدارتی آرڈیننس کو قومی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ووٹ بنک کو کیش کروانا اور اس عمل کو انتخابات میں دھاندلی سے تعبیر کیا ہے۔
بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق آرڈیننس محض مذاق ہے
May 10, 2013