”انتخابی مہم کے دوران تشدد سے110افرادجاں بحق ہوئے“

”انتخابی مہم کے دوران تشدد سے110افرادجاں بحق ہوئے“

May 10, 2013

اسلام آباد (اے پی اے) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابی سرگرمیوں کے دوران اب تک تشدد کے 77 واقعات پیش آئے ہیں جن میں کم از کم 110 افراد جاں بحق اور 370 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ اس رپورٹ میں علی حیدر گیلانی اغوا کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت شامل کرنے سے ہلاکتیں 112ہو جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق تشدد کے ان واقعات میں سے 56 دہشتگردی اور 21 سیاسی مخالفت کی بنا پر تشدد کے تھے۔پپس کا کہنا ہے کہ اپریل میں کے مہینے میں دہشتگردی کے واقعات میں سے خیبر پی کے اور بلوچستان میں انیس، انیس، سندھ میں گیارہ، فاٹا میں پانچ اور دو پنجاب میں رونما ہوئے جن میں 81 افراد کی جان گئی اور 348 زخمی ہوئے۔ادارے نے خیبر پی کے، فاٹا اور کراچی میں ان واقعات کے لیے تحریکِ طالبان پاکستان جبکہ بلوچستان میں بلوچ مزاحمت کاروں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ہلاکتیں

مزیدخبریں