لاہور+ہارون آباد(کلچرل رپورٹر+نامہ نگار) پسماندہ اور غریب مظلوم عوام کی تقدیر بدلنے کے لےے میری والدہ نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار ادا کارہ میرا نے نامہ نگار ”نوائے وقت“ ملک ریاض خلجی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ عوام میری والدہ کو کامیاب کرائیں ہم ہارون آباد کے مسائل کو حل کر کے ترقی یافتہ بنا دیں گے۔ اداکارہ میرا نے ہارون آباد کے نواحی گاﺅں کے مکینوں کی طرف سے ہسپتال کے لئے اراضی عطیہ کے طور پر دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے فوراً بعد ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کر دی جائے گی اور 50 کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال بنایا جائے گا جس میں غریبوں کیلئے مفت علاج کی سہولت ہو گی۔
میرا