ملتان+شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار خصوصی) علی حیدر گیلانی کے اغوا کی خبر سن کر پیپلزپارٹی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ حلقہ پی پی 200 کے کارکنوں نے فرخ ٹا¶ن کے قریب ملتان خانیوال روڈ بند کر دی اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کھاد فیکٹری چوک قذافی کے قریب بھی روڈ بلاک کئے۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ سڑکیں بلاک ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے گیلانی ہا¶س کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شیخوپورہ میں پی پی 167 کے 6 مقامات پر اور ضلع بھر میں 9 مقامات پر پیپلزپارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے مظاہرے کئے۔ پی پی 167 میں ہونے والے مظاہروں کی قیادت امیدوار قومی اسمبلی الطاف حسین ورک امیدوار صوبائی اسمبلی میاں پرویز اور پیپلزپارٹی کی مقامی تنظیموں کے عہدیداروں رضا جمالی، صلاح الدین خان، آصف خاں، حسن رضا جعفری نے کی۔
مظاہرے