وزیر داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ سیکورٹی انتظامات کے ہنگامی منصوبے پر بریفنگ

وزیر داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ سیکورٹی انتظامات کے ہنگامی منصوبے پر بریفنگ

لاہور (خبر نگار) وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب نے گذشتہ روز رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ کیا اور رینجرز حکام نے انہیں الیکشن 2013ءکے سلسلہ میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے رینجرز کے چاق و چوبند جوانوں کے دستے کے گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا اور ان کی تعریف کی۔ ملک حبیب کو بتایا گیا پنجاب بھر میں رینجرز کے دستے مختلف اضلاع کی ضرورتوں کے مطابق تعینات کئے گئے ہیں۔ انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے مخدوم ہا¶س لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا عام انتخابات کا شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 11 مئی کو عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے کس کو منتخب کرتے ہیں اور ان کے فیصلے کا ہر سطح پر خیر مقدم کیا جائے گا۔ نگران وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے کہا عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں‘ پنجاب اور دیگر صوبوں میں جن مقامات پر حساس پولنگ سٹیشن ہیں وہاں پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ فوج کے اہلکار بھی تعینات کےے جائیں گے۔ انہو ںنے کہا وہ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ملک کے طول و عرض کا خود دورہ کر رہے ہیں۔ اے پی پی کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے دوران وزیر داخلہ کو پنجاب میں انتخابات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہنگامی منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...