ہائیکورٹ نے آرٹیکل 62، 63 پر عملدرآمد کے لئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

ہائیکورٹ نے آرٹیکل 62، 63 پر عملدرآمد کے لئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

May 10, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کےلئے دائر درخواست کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ گذشتہ روز فاضل عدالت کے رو برو عدالتی معاونین سلمان اکرام راجہ اور طارق کمال قاضی نے عدالت کو بتایا الیکشن کمشن کے ذریعے آرٹیکل 62(1)(d)، 62(1)(e)(، 62(1)(f)(، 62(1)(g) کا اطلاق ممکن نہیں اِس کا فیصلہ تو عوام نے کرنا ہے جبکہ سزا دینے سے متعلق مختلف قوانین موجود ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کسی کو سزا دے دی جائے تو کیا وہ عمر بھر کے لئے نااہل ہو جائیگا؟ سلمان اکرم راجہ نے بتایا آرٹیکل 63 میں سزا کے 5 سال بعد تک نااہلی برقرار رہتی ہے۔ درخواست گذار کے وکیل اظہر صدیق نے اپنے حتمی دلائل میں م¶قف اختیار کیا یہ الیکشن کمشن کی ذمہ داری تھی کہ اِس آئینی قدغن پر عملدرآمد کراتا مگر الیکشن کمشن اِس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو چکا ہے۔
فیصلہ محفوظ

مزیدخبریں