کل ہونیوالا الیکشن جمہوریت اور ووٹ کے نام پر بڑا فراڈ ہے: طاہر القادری

کل ہونیوالا الیکشن جمہوریت اور ووٹ کے نام پر بڑا فراڈ ہے: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ کل ہونیوالا الیکشن جمہوریت اور ووٹ کے نام پر ہونے والا سب سے بڑا فراڈ ہے، غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی الیکشن کمیشن نے جعلی اسمبلی بنانے کے تمام لوازمات مرحلہ وار مکمل کر لئے ہیں۔کل گھوڑوں کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 12 مئی سے بدترین ہارس ٹریڈنگ کا آغاز ہو جائے گا۔ ایک ایک گھوڑا کروڑوں روپے میں خریدا جائے گا اور سیاسی بکر منڈی کا وہ تماشا لگے گا کہ الامان الحفیظ۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ کرپٹ نظام انتخاب کو مسترد کر دیں اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں ہر شہر میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں۔ دھرنے حقیقی جمہوریت کی بنیاد ثابت ہوں گے۔ سیاسی جماعتوں نے اربوں روپے کی میڈیا کمپین کے ذریعے ایک حلقہ میں 10 سے 15 لاکھ روپے کے انتخابی اخراجات کی پابندی کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن قوم کا مجرم ہے۔ 11مئی کے بعد دہشت گردی اور معاشی بدحالی میں اضافہ ہو گا۔ لوڈشیڈنگ کی اذیت مزید بڑھے گی۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے قوم کو مایوس کریں گے کرپٹ نظام انتخاب کے ذریعے 100 الیکشن بھی تبدیلی نہ لا سکیں گے۔ وہ گذشتہ روز تحریک کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جمہوریت اور شریعت کے نام پر سیاسی اور مذہبی جماعتیں طویل عرصہ سے مشرق اور مغرب کے ممالک سے فنڈز لے رہی ہیں، انہیں آج تک بین کیوں نہیں کیا گیا؟ ایسی پارٹیوں کے لیڈرز کو تو جیل میں ہونا چاہئے۔ ہمارا دامن صاف ہے ۔32 سال سے کسی ملک یا ایجنسی یا NGO سے ایک پائی نہیں لی، ثابت ہو جائے تو بڑی سے بڑی سزا کےلئے خود کو پیش کر تا ہوں۔
طاہر القادری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...