پی سی بی گورننگ بورڈ کے تمام فیصلے آئین کےمطابق ہوتے ہیں : سبحان احمد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پی سی بی گورننگ بورڈ میں ہونے والے تمام فیصلے آئین کو مدنظر رکھ کر کئے گئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی چودھری ذکاءاشرف نئے جمہوری آئین کے تحت اگلے چار سال کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد ریجنز کے نمائندوں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں کی جانے والی رٹ پر ہمارا لیگل ڈیپارٹمنٹ عدالت میں پیش ہو کر اصل حقائق سے آگاہ کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں جمہوریت کی بحالی کا انٹرنیشنل کرکٹ پر بھی اثر پڑے گا۔ آئی سی سی کی ہدایات کی روشن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کو جمہوری بنایا گیا ہے۔ سبحان احمد نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی ہے ایسے میں جمہوری سیٹ اپ کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...