اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کردی اب قوم کا فرض ہے کہ ملک کو مشکل سے نکالنے اور نیا پاکستان بنانے کے لیے گھروں سے نکلے اور ووٹ کاسٹ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران کے اعلان کے بعد تمام نتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوائے جائیں گے جو حتمی نتائج کا اعلان کرے گا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اب جعلی ووٹ ڈالنا مشکل ہے کیونکہ ووٹر لسٹ پر ووٹر کی تصویر ہوگی ،ان کا کہنا تھا کہ فون سروس بند ہو سکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے ۔پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیںِ .اشتیاق احمد ,سیکرٹری الیکشن کمیشن
May 10, 2013 | 21:44