عام انتخابات کا دنگل سجنے کو تیار ہے، جلسوں، وعدوں اور بم دھماکوں کے ساتھ انتخابی مہم اختتام کو پہنچ گئی۔ سیاستدانوں نے اپنی طرف سے عوام کو راضی کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زورلگایا لیکن اب بال عوام کے کوٹ میں ہے۔۔ اقتدار کا ہما کس کے سربیٹھے گا اور کون سنبھالے گا آئندہ پانچ برس کیلئے ملک کی باگ ڈور اس کا فیصلہ عوام کل کرینگے۔ملک بھر سے آٹھ کروڑ سے زائد ووٹرز قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے اپنے نمائندوں کا چناؤ کریں گے، اس بار ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹرز کےساتھ امیدواربھی سب سے زیادہ تعداد میں مدمقابل ہیں۔ قوم کے نام بس ایک ہی پیغام ہے کہ سوچیں سمجھیں اور پھر ٹھپہ لگائیں کیونکہ پھر یہ موقع پانچ برس بعد ملے گا۔
الیکشن دوہزار تیرہ کا میدان کل سجے گاپاکستانی بحیثیت قوم فیصلہ کرینگے کہ اگلے پانچ سال کیلئے حکومت کا اختیار کس کو دیا جانا چاہئے.
May 10, 2013 | 22:00