لاہور (خصوصی رپورٹر) کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل آف پاکستان پیٹر اپٹن نے دنیا کی معروف یونیورسٹیوں اور پنجاب حکومت کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں صوبے نے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے جس کے بین الاقوامی ادارے بھی معترف ہیں۔ انہوںنے کہا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی پنجاب حکومت کے فروغ تعلیم کے اقدامات اور شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ، دانش سکولوں کا قیام، سکولوں میں اصلاحات کے پروگرام عالمی معیار کے مطابق ہیں اور انکے تعلیمی شعبے پر دوررس اثرات مرتب ہوںگے۔
کیمرون نے بھی فروغ تعلیم کے اقدامات اور شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے، کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل
May 10, 2014