لاہور (آن لائن) حکومت نے طالبان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا جبکہ سکیورٹی اداروں نے بھی اپنی تیاریوں کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کردیا۔ اب حکومت کے گرین سگنل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومتی ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ طالبان سے جاری حکومتی مذاکرات عمل تنائو کا شکار ہوگیا ہے اور اب حکومت کی جانب سے آپریشن کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کو ٹارگٹ کرنے والے اور ریاست کی رٹ پر اثرانداز ہونے والے ملک کے دشمن ہیں۔ طالبان کی ضد کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکے۔
طالبان سے مذاکرات تنائو کا شکار ،حکومت کا طالبان کیخلاف آپریشن کا فیصلہ: میڈیا رپورٹ
May 10, 2014