’’جلد مرنے والا ہوں‘‘کا مکالمہ شوٹنگ میں بولتے ہوئے عرب اداکار انتقال کرگئے

عمان (نیٹ نیوز) عرب ڈرامہ آرٹسٹ محمود السوالکہ اپنے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انتقال کرگئے۔ محمود السوالکہ ایک منجھے ہوئے اداکار تھے جو اپنی اداکاری سے اپنے مداحوں کو کافی محظوظ کرتے تھے۔ وہ شوٹنگ کے دوران یہ ڈائیلاگ ادا کرتے ہوئے انتقال کرگئے کہ وہ جلد مرنے والے ہیں اور ان کے یہ ڈائیلاگ کسی حقیقت سے کم ثابت نہیں ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن