نیویارک (نمائندہ خصوصی) سی آئی اے نے افغانستان میں سیٹلائٹ اڈے بند کرنے کی منصوبہ بندی کر لی جبکہ تمام اہلکاروں کو کابل سے واپس بلا لیا جائے گا۔ امریکی اخبار لاس ایجنلس ٹائمز کے مطابق امریکی حکام کے غیرمتوقع اور اچانک فیصلے کے باعث افغانستان موثر ترین انٹیلی جنس سے محروم ہو جائے گا تاہم ہزاروں امریکی فوجی افغانستان میں ہی رہیں گے۔ اخبار کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے بھی سیٹلائٹ اڈے بند کرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے افغان پیرا ملٹری فورسز کی تنخواہیں بند کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے جس پر عملدرآمد گرمیوں کے رواں سیزن میں ہونا ہے۔