میرپور (ثناء نیوز) پاکستان بارکونسل، چاروں صوبوں اور آزادکشمیر بارکونسلوں کے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں وکلاء کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لئے آزادکشمیر بارکونسل میں قائم کی گئی کشمیرکمیٹی کی طرز میں پاکستان بارکونسل اور چاروں صوبائی بارکونسلوں میں کشمیر کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا اور کہاگیاکہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے اور ان ڈھونگ انتخابات کو مسترد کیا جاتا ہے۔
پاکستان بار سمیت چاروں صوبائی بار کونسلوں میں کشمیر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ
May 10, 2014