لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے، فٹنس ٹیسٹ میں زیادہ تر قومی کرکٹرز کا بیپ ٹیسٹ 8 سے 11 کے درمیان رہا۔ فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد کیمپ میں قومی کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ طویل القامت فاسٹ بائولر محمد عرفان بھی ان ایکشن دکھائی دیئے۔