لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستانی بیٹسمین احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی کی قیادت میں کھیلنے کو تیار ہیں۔ اگر انہیں موقع دیا گیا تو وہ اپنے انداز سے کپتانی کریں گے۔ دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو مل کر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ جو بھی کپتان مقرر ہوا وہ اس کے ساتھ خوشی کے ساتھ کھیلیں گے لیکن اگر انہیں موقع فراہم کیا گیا تو یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہو گی۔ انہوں نے اپنے انداز میں کپتانی کرنے کا دعوی بھی کیا۔ انہوں نے اطلاع دی کہ انہوں نے قومی ٹیم کے کیمپ کی خاطر کئی غیر ملکی کرکٹ کھیلنے کی آفرز کو ٹھکرایا ہے۔کیمپ میں کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس بہتر بنانے کا بہترین موقعہ ملے گا۔
کپتانی ملی تو اچھے انداز میں کروں گا:احمد شہزاد
May 10, 2014