لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں اعزاز کا دفاعی کرے گی یا نہیں، اس کا فیصلہ تو ابھی نہیں ہوا، لیکن اولمپک کونسل آف ایشیاء نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی درخواست پر انٹری بھیجنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن مئی کے آخری ہفتے تک انٹری بھیج کر ایونٹ میں ہاکی ٹیم کی شرکت یقینی بناسکتی ہے۔بصورت دیگر کامن ویلتھ گیمز کی طرح یہاں بھی دروازے بند ہوجائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جو نام پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھیجے تھے وہ نامکمل تھے۔
ایشین گیمز:پی ایچ ایف کو ہاکی ٹیم کی انٹری کیلئے مزید ایک ماہ مل گیا
May 10, 2014