حبیب آباد + سکھیکی (نامہ نگاران) حبیب آباد اور سکھیکی میں لڑکی اور لڑکے سے زیادتی کی گئی۔ حبیب آباد کے محلہ کرم آباد کے یاسین کی بیٹی ن گلی میں نکلی تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان خالد اور اس کے ساتھیوں نے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔ سکھیکی میں ٹرک ڈرائیور کی 18 سالہ نوجوان سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ محلہ چوکی سکھیکی کا فرحان کریسنٹ یاہومان سے ڈیوٹی کے بعد گھر گاڑی کا انتظار کررہا تھا کہ ٹرک ڈرائیور نے لفٹ دے کر نوجوان کو اپنے ساتھ بٹھا لیا اور جھال مونہ کے قریب زیادی کی۔