کشمور (صباح نیوز) کرمپور کے قریب پولیس تھانہ جمال کے حدود میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 15 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی لپیٹوں میں آ کر 8 سال کا بچہ رابیل جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 سالہ رضیہ لاپتہ ہو گئی دو افراد رضا محمد شیخ اور میر ہزار جھلس گئے۔