کشمور(صباح نیوز) جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا بہادر انسان ہیں جنہوں نے ابھی تک دو فیصد راز کھولے ہیں۔ ڈاکٹر مرزا ظالموں جابروں اور لٹیروں کیخلاف حقیقی جہاد کرنا چاہتے ہیں تو وہ جے یو آئی میں شمولیت اختیار کریں ۔