راولپنڈی: شوہر نے بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

May 10, 2015

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) راولپنڈی کے علاقے مکھا سنگھ کے قریب شوہر نے گھریلو تنازعہ پر مٹی کا تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔ واقعہ کے بعد خاتون کو ریسکیو ٹیموں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ لگنے سے خاتون کا 80 فیصد جسم جھلس گیا۔ پولیس واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں