ریاض( آن لائن)سعودی عرب کے سکیورٹی حکام نے پڑوسی ملک بحرین سے انتہائی مہلک دھماکہ خیز مواد منتقل کرنے کی ایک خطرناک سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے ریاض میں صحافیوں کو بتایا کہ کسٹمز حکام نے بحرین سے آنے والے سامان کی تلاشی کے دوران مشکوک بیگوں کی چھان بین شروع کی توانہیں ان بیگوں سے RDX نامی ایک نہایت خطرناک دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔