چھتیس گڑھ: مودی کے دورے سے چند گھٹے قبل مائو علیحدگی پسندوں نے 250 دیہاتیوں کو اغوا کر لیا

 رائے پور (اے ایف پی+ مانیٹرنگ ڈیسک)  ریاست چھتیس گڑھ میں مائو نواز علیحدگی پسندوں نے 250 دیہاتیوں کو یرغمال بنا لیا، وزیراعظم مودی کے دورے سے چند گھنٹے قبل یہ واقعہ پیش آیا، ریاست کے وزیراعلیٰ رامن سنگھ نے کہا علیحدگی پسندوں نے رات گئے ضلع سکما ان افراد کو اغواء کیا اور ہم ان کی رہائی کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں، رکن پارلیمنٹ  کواشی لکما نے کہا کہ مورینگا گائوں سے اغواء کئے گئے افراد کو گہرے جنگل کی طرف لے جایا گیا ہے، علیحدگی پسند دریا پر ایک پل کی تعمیر کی مخالفت کررہے تھے،  ان کے خیال میں اس پل کی وجہ سے سکیورٹی فورسز کو ان کے ٹھکانوں تک پہنچنے میں آسانی ہو جائے گی، مائو علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کیلئے کچھ افراد کو بھیج دیا ہے، ریاست کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ مغوی دیہاتیوں کا تعلق بی جے پی سے تھا اور وہ مودی کی ریلی میں شرکت کیلئے آ رہے تھے، مقامی ایم ایل اے کو اسی لکھما نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد مائو علیحدگی پسندوں ،5 دیہاتوں کے مکینوں کو یرغمال بنایا ہے، واضح رہے بھارت میں مائو باغی 1967 سے کمیونسٹ سوسائٹی کیلئے لڑ رہے ہیں اور بھارت کی20کے قریب ریاستوں میں موجود ہیں تاہم وہ چھتیس گڑھ، اڑیسہ، بہار جھار کھنڈ اور مہاراشٹرا میں زیادہ سرگرم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...