لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ، ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کی استعداد کار میںاضافے، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی انتظامات اور سپیشل پروٹیکشن فورس کے قیام کے حوالے سے اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا اور امن عامہ کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں سانحہ نلتر میں ناروے و فلپائن کے سفیروں اور ملائشیا و انڈونیشیاکے سفیروں کی بیگمات کے جاںبحق ہونے کے المناک واقعہ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ شہید ہونیوالے پائلٹس میجر التمش، میجر فیصل اور چیف ٹیکنیشن صوبیدار ذاکر کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم اس سانحہ پر افسردہ ہے۔
امن وامان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ کی صدارت میں 4گھنٹے اجلاس سانحہ نلتر پر ایک منٹ خاموشی
May 10, 2015