نیو یارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے اسلام آباد میں الجزیرہ ٹی وی کے بیورو چیف احمد صنعاق زیدان کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ انٹیلی جنس کی خفیہ دستاویزات کے مطابق وہ القاعدہ اور اخوان المسلمون کے ممبر ہیں۔ ادھر کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلٹس نے امریکی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔