صوبہ بھر میں مفادعامہ کی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے: راشدہ یعقوب

لاہور (خبر نگار) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں مفادعامہ کی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے اور مالیاتی ڈسپلن اور سادگی کی پالیسی سے بچائے گئے وسائل بھی عوام کی ترقی و خوشحالی اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی سکیموں پر صرف کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت تمام علاقوں کی متوازن ترقی پر عمل پیرا ہے اور جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقی و خوشحالی کے لئے گذشتہ برسوں کی طرح نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن