لیگی حکومت کے چین کے ساتھ معاہدوں سے انقلاب برپا ہوگا: رائو شہاب الدین

May 10, 2015

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے جو چین کے ساتھ معاہدے کئے ہیں ان معاہدوں سے ملک میں انقلاب برپا ہو گا کیوں کہ توانائی ہو گی تو ہماری صنعتوں کا پہیہ رواں دواں ہو گا،کسانوں سے گندم کی خریداری بھی ہمارے مشن میں شامل ہے ، سب سے بڑی نیکی انسانیت کی خدمت ہے ۔ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست نے ملک کو پہلے ہی بہت نقصان پہنچایا ہے۔

مزیدخبریں