لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ این اے 122سے متعلق نادرا کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد خود ساختہ سپیکر ایاز صادق قوم سے معافی مانگ کر فوراًگھر کی راہ لیں ، اب جعلی مینڈیٹ اور بوگس سپیکر شپ مزید نہیں چل سکیں گے ، ان سب کا جانا ٹھہر چکا ہے مسلم لیگ (ن) مزیدجگ ہنسائی کا باعث بننے کیلئے عدالتوں کا رُخ کررہی ہے حالانکہ اصل حقائق سے سب آگاہ ہیں،قوم جان چکی ہے کہ عمران خان کا دھرناسچ پر مبنی تھا۔