لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور رواںبرس 7نئے پوسٹ گریجوایٹ تعلیمی پروگرامز کا آغاز کریگاجس میں انتہائی اہم پروفیشنل پروگرام ایل ایل ایم ان فارنسک جسٹس بھی شامل ہیںنئے پروگرامز گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان کی زیر صدارت جی سی یواکیڈمک کونسل کے اجلاس میں زیرِ بحث آئے اور ان پروگرامز کے تفصیلی جائزہ کے بعد اکیڈمک کونسل نے ان کی منظوری دے دی متعلقہ بورڈ آف سٹڈیز اور بورڈ آف فیکلٹی پہلے ہی ان پروگرامز کی منظوری دے چکی ہے جن میں ایم ایس سی کیمسٹری،ایم ایس ان چائلڈ گائیڈنس اینڈ ایجوکیشنل کونسلنگ،ایم اے اسلامیات شامل ہیں۔