امریکی ریاست نیواڈا میں بغیر ڈرائیور ٹرک کو سفر کی اجازت مل گئی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ پھلوں و سبزیوں کا زیادہ استعمال یادداشت کو تیز کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ میکماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پھلوں، سبزیوں اور مچھلی پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال نہ صرف جسم کیلئے اچھا ہے بلکہ یہ دماغ کو بھی تیز بناتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز سبزیوں، نٹس، مچھلی، پھل اور زیتون کے تیل کا زیادہ جبکہ سرخ گوشت کو متعدل استعمال دماغ کو تنزلی کا شکار نہیں ہونے دیتا ۔یا یوں کہہ لیں کہ پھولنے کا مرض لاحق نہیں ہوتا۔ اس تحقیق میں محققین نے 5 سال تک 40 ممالک میں 27 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا جن کی عمریں 55 سال یا اس سے زائد تھی جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ درمیانی عمر میں ہم خوراک استعمال کرتے ہیں وہ دماغی افعال پر اثرانداز ہوتے ہیں۔


ای پیپر دی نیشن