صوابی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صوابی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا۔ خیبر پی کے میں دہشت گردی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔ ہمارے اوپر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کیا گیا۔ خیبر پی کے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ جرگہ کے کردار کی وجہ سے جوڈیشل کمشن بن گیا، دھرنوں اور مرکزی حکومت کے درمیان ٹینشن کا خاتمہ کیا، ہر لڑائی کی وجہ شفاف الیکشن نہ ہونا ہے، مستحکم الیکشن کمیشن کو خودمختار بنایا جائے۔ الیکشن کمشن ایسے قوانین بنائے کہ کوئی اسے اپنی مرضی کے مطابق استعمال نہ کرے۔ مستحکم جمہوریت کیلئے الیکشن کمشن کو خود مختار بنایا جائے۔ بے امنی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو شریعت کا نظام نافذ کرنا ہوگا۔