میرپور(سپورٹس ڈیسک)قومی کپتان کے مصباح الحق نے بنگلہ دیش کیخلاف فتح کو ٹیم ایفرٹ کا نتیجہ قرار دیاہے۔ بیٹسمینوں، باولرز دونوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم کو جیت کی ضرورت تھی، تمام کھلاڑیوں نے بھرپورمحنت کی اوراچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فتح سے ٹیم کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔انہوں نے زمبابوے کے خلاف بھی کھلاڑیوں سے ایسی ہی اچھی پرفارمنس دکھانے کی امید کا اظہار بھی کر دیا۔انہوں نے کہا زمبابوے کی پاکستان آمد خوش آئندہے ۔شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ایک ماہ سے تنقید کا سلسلہ بند ہو جائے گا۔ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کی ٹیم زیادہ تجربہ کار تھی اور ہماری ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں کی گئی تھیں جس کی وجہ سے شکست کا سامناکرنا پڑا۔ٹیسٹ سیریز میں ہماری ٹیم تجربہ کار تھی جس میں ہم نے ثابت کر دہا ہے ۔ ۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اچھا کھیلی اور جیت گئی ‘ہمارے کھلاڑیوں نے بھی اچھا کھیل پیش کیا مگر توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ شہادت حسین کا ان فٹ ہونا افسوسنا ک تھا ۔ یہ کوئی میری یا کوچ کی ٹیم نہیں تھی ‘یہ بنگلہ دیش کی ٹیم تھی جس کے تمام کھلاڑی متحد ہوکر کھیل رہے تھے ۔ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ میر ا اکیلے کا نہیں تھا بلکہ ٹیم منیجمنٹ نے مل کر فیصلہ کیا تھا۔یاسر شاہ نے پورے میچ اچھی باﺅلنگ کی ‘اگر ہمارے پاس جو آپشن تھی وہ استعمال کی ۔ہمارے بلے باز میچ میں ناکام رہے جس کی وجہ سے باﺅلرز پر دباﺅ بڑھ گیا میچ ہار گئے۔ ہماری کوشش تھی کہ میچ میں بیس وکٹیں حاصل کریں مگر ایسا نہیں ہو سکا۔باﺅلنگ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
بنگلہ دیش کیخلاف فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے : مصباح‘ شکست کے ذمہ دار بلے باز ہیں : مشفیق
May 10, 2015